ثقلین مشتاق کو پھر آپریشن کا مشورہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اپنی آف اسپن اور مشہور گیند دوسرا کے ذریعے بیٹسمینوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے ثقلین مشتاق ان دنوں اپنے دونوں گھٹنوں کی تکلیف کے سبب خود مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے چند ماہ قبل اپنے بائیں گھٹنے کا علاج کرایا تھا اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر آرام کررہے ہیں لیکن اب ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے دائیں گھٹنے کا بھی آپریشن کرالیں جو انہیں تکلیف دے رہا ہے۔ یہ آپریشن اکتوبر میں متوقع ہے جس کے بعد ثقلین مشتاق اپریل تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔ اٹھائیس سالہ ثقلین مشتاق نے 49 ٹیسٹ میں 208 اور 169 ون ڈے انٹرنیشنل میں 288 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں وہ غیرتسلی بخش کارکردگی اور فِٹنس کے مسائل کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں رہے ہیں اور سلیکٹرز ان کے مقابلے میں نوجوان شعیب ملک کو فوقیت دیتے رہے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے آخری ٹیسٹ ملتان میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا جس میں وہ کامیاب نہیں رہے تھے۔ ثقلین کا بایاں گھٹنا انگلستان میں کاؤنٹی مقابلوں میں سرے کی طرف سے کھیلتے ہوئے زخمی ہوا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||