سری لنکا کی ٹیم پاکستان آئے گی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکا اکتوبر میں پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ مارون اتاپتو کی ٹیم پہلی اکتوبر سے سولہ اکتوبر تک پہلے ہی پاکستان اور زمبابوے کے ساتھ ایک ایک سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے۔ یہ دونوں ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کے سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کو ملتوی کرنے کے بعد شامل کیے گئے تھے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ’وہ یہاں آ رہے ہیں کیونکہ بنگلہ دیش اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ اگلے سال فروری میں سری لنکا کی میزبانی کرے‘۔ آخری مرتبہ سری لنکا نے پاکستان میں سن دو ہزار میں تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلی تھی جو سری لنکا نے دو کے مقابلے میں ایک سے جیت لی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||