سری لنکا کے کھلاڑیوں پر جرمانہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے تین کرکٹ کھلاڑیوں پر ایشیا کپ فائنل کے دوران بد زبانی کی وجہ سے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ جرمانے کے طور پر کمار سنگاکارا سے میچ کی تمام فیس اور اپل چندنا اور تلکرتنے دلشان سے میچ کی آدھی فیس لے لی گئی ہے۔ میچ کے ریفری مائیک پروکٹر نے اس بارے میں سماعت کا اعلان تب کیا جب میدان پر موجود دو امپائیرز نے انہیں اس بات کی اطلاع دی۔ وکیٹ کیپر سنگاکارا دو بار بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ بحث میں شامل تھے۔ سنگاکارا اور محد کیف کے درمیان بحث کو قابو میں کرنے کے لیے امپائیر ڈیوڈ شفرڈ کو دخل دینا پڑا تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد سنگاکارا اور ہربھجن سنگھ کے درمیان شدید بحث ہوئی تھی۔ پروکٹر نے سنگاکارا پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے کوڈ کے تحت لیول 2.9 کا الزام لگایا ہے اور ان کی تمام میچ فیس جرمانے کے طور پر ضبط کر لی ہے۔ چاندنا اور دلشان پر لیول 1.4 کا الزام لگایا گیا ہے اور ان کی آدھی فیس جرمانے کے طور پر ضبط کر لی گئی ہے۔ سری لنکا نے ایشیا کپ کا فائنل کولمبو میں 25 رن سے جیت لیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||