BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میزائلوں کے سائے میں اولمپک گیمز
پیٹریاٹ میزائل کئی شہروں میں نصب
پیٹریاٹ میزائل کئی شہروں میں نصب
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اگست میں منعقد کیے جانیوالے اولمپِک کھیلوں کی سیکیورٹی کے لئے شہر کے چاروں طرف درجنوں پیٹریاٹ میزائل نصب کردیے گئے ہیں۔

طیارہ شکن پیٹریاٹ میزائیل کے علاوہ ایتھنز کے ارد گرد سینکڑوں سیکیورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اولمپک گیمز کی سیکیورٹی پر ایک بلین ڈالر صرف کیے جارہے ہیں جو اولمپک کی تاریخ میں سیکیورٹی پر خرچ کی جانیوالی سب سے بڑی رقم ہے۔

یونانی حکام نے امریکی ساخت کےپیٹریاٹ میزائیلوں کو گزشتہ ماہ یکم جولائی سے نصب کرنا شروع کردیا تھا۔ یہ میزائل انتیس اگست تک کھیلوں کے اختتام تک نصب رہیں گے۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ چار ہیلی کاپٹر جن میں سیکیورٹی کیمرے نصب ہیں، ایتھنز پر چوبیس گھنٹے نظر رکھیں گے۔

پیٹریاٹ میزائیل اور طیارہ شکن دیگر سیکیورٹی آلات یونان کے دوسرے شہروں میں بھی نصب کیے جارہے ہیں۔

روسی ساخت کے ایس تین سو طیارہ شکن میزائیل بھی یونان کے دوسرے شہروں میں نصب کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد