BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 July, 2004, 08:51 GMT 13:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا دس وکٹ سے جیت گیا

بنگلہ دیش
شروع میں بنگلہ دیش کے بلے باز جم کر نہیں کھیل سکے
ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو10 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

میزبان ٹیم کے نقطۂ نظر سے خوش آئند بات اوپنر سنتھ جے سوریا کی فارم میں واپسی تھی۔ انہوں نے191 رنز کے ہدف تک اپنی ٹیم کی رسائی کو ون ڈے کرکٹ میں17 ویں سنچری سے اور ساتھی اوپنر اوشکاگوناوردھنے کے ساتھ ایشیا کپ میں پہلی وکٹ کی ریکارڈ شراکت سے یقینی بنادیا۔ وہ107 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے گوناوردھنے نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور64 رنز اسکور کیے۔

جے سوریا اس سال رنز کی تگ ودو میں مصروف رہے ہیں لیکن کپتان اتاپتو کا ان پر اعتماد متزلزل نہیں ہوا۔ بالآخر جےسوریا کپتان کے اعتماد پر پورے اترے اور خود کو ناکامی کے گرداب سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشیا کپ کی پہلی وکٹ کی شراکت کے پرانے ریکارڈ میں بھی جے سوریا مرون اتاپتو کے ساتھ شریک رہے تھے جب انہوں نے1997 کے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف171 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل محمد اشرفل اور منجور الاسلام کے درمیان پانچویں وکٹ کی سنچری شراکت نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو بڑی حد تک بہتر بنایا جس کے چار بیٹسمین صرف31 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

حبیب البشر نے ٹاس جیت کر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن سولہویں اوور تک راجن صالح پانچ، حبیب البشر سات، الوک کپالی ایک اور فیصل حسین ایک رن پر پویلین کی راہ دیکھ چکے تھے۔ اس موقع پر محمد اشرفل اور منجورالاسلام رانا نے پانچویں وکٹ کے لیے قیمتی سو رنز جوڑ کر بنگلہ دیش کی پوزیشن بہتربنائی۔

منجورالاسلام رانا تین چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر مرلی دھرن کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں اسٹمپڈ ہوئے جو اس سے قبل ملنگا اور واس کی گیندوں پر راجن صالح اور حبیب البشر کے کیچ لے چکے تھے۔

محمد اشرفل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کریئر بیسٹ66 رنز اسکور کیے جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے۔

اشرفل اور منجور الاسلام کے بعد بنگلہ دیشی بیٹنگ ایک بار پھر ہچکولے کھانے لگی۔ خالد مشہود انیس اور عبد الرزاق دس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی طرف سے چمندا واس تیس رنز کے عوض تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد