BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 July, 2004, 15:10 GMT 20:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایشیا کپ: ڈبل سنچری بناؤں گا‘
وریندر سہواگ پانچ روزہ میچوں میں ایک اننگز میں ٹرپل سنچری بنا چکے ہیں
وریندر سہواگ پانچ روزہ میچوں میں ایک اننگز میں ٹرپل سنچری بنا چکے ہیں
بھارت کے اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ وہ جمعہ سے سری لنکا میں شروع ہونے والے ایشیا کپ میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی پہلی ڈبل سنچری بنانا چاہتے ہیں۔

بھارت ٹورنامنٹ کا پہلا ایک روزہ میچ جمعہ کو دمبولا میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہے۔

وریندر سہواگ نے جو بھارت کی طرف سے اب تک نوے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں کہا کہ وہ اگر پچاس اوور تک میدان میں رہے تو یقیناً ایک روزہ میچوں کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

پاکستان کی طرف سے پہلی پوزیشن پر کھیلنے والے کھلاڑی سعید انور اب تک ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ ایک سو چورانوے رن بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز سن انیس سو ستانوے میں مدراس میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا تھا۔

سہواگ ایک میچ میں سب سے زیادہ ایک سو تیس رن بنا چکے ہیں۔ یہ رن انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد بھارت میں گزشتہ سال ایک میچ میں بنائے تھے۔

سہواگ نے کہا کہ کوئی بھی بلے بازاگر مقررہ پچاس اوور تک کھیلتا رہے تو وہ یہ اعزاز حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچوں میں ڈبل سنچری بنانا یقیناً ایک مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم شامل ہے۔

پاکستان بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ گروپ اے میں شامل ہیں۔

دونوں گروپوں میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیمیں دوسرے گروپ کی تینوں ٹیموں سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

چار سال پہلے ڈھاکہ میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

سہواگ نے کہا کہ یہ ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے کیونکہ سری لنکا اور پاکستان جیسی مضبوط ٹیمیں اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ ٹورنامنٹ کونسی ٹیم جیتے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد