شعیب اخترقومی کیمپ میں شامل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شعیب اختر اتوار کو انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے وہ پیر سے ایشیا کپ کے لئے لاہور میں جاری قومی کرکٹ کیمپ میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ وطن واپسی پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ’اسپیڈ اسٹار‘ نے یہ واضح کردیا کہ وہ کسی کی یقین دہانی پر نہیں بلکہ صرف اور صرف پاکستان کی نمائندگی کرنے کی سوچ کے ساتھ وطن واپس آئے ہیں۔ گو کہ ڈرہم کاؤنٹی کے ساتھ کنٹریکٹ ختم کرنے کا انہیں بھاری مالی نقصان ہوا ہے لیکن ان کی اولین ترجیح پاکستان کے لئے کھیلنا ہے۔ اٹھائیس سالہ شعیب اختر نے اپنی فٹنس کے بارے میں خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسوقت مکمل فٹ ہیں ۔ شعیب اختر نے کہا کہ کپتان انضمام الحق سمیت ان کے کسی سے بھی اختلافات نہیں ہیں وہ صرف اور صرف اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس کی کیمپ میں شمولیت سے وہ قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں جو ان کے کیمپ میں آنے یا نہ آنے سے متعلق کئی روز سے جاری تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||