 |  میتھیو ہوگارڈ |
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو نو وِکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح انگلینڈ نے یہ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ جمعرات سے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو دوسری اننگز میں جیتنے کے لیے پینتالیس رنز درکار تھے جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چار سو نو رنز بنائے۔ اس کی طرف سے سب سے زیادہ سکور ستانوے ایس پی فلیمنگ نے کیا۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف ایک سو اکسٹھ رنز بنا سکی۔  |  ہارمسن | انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پانچ سو چھبیس رنز بنائے جس میں مارکس ٹریسکوتھکس کے شاندار ایک سو بتیس اور وکٹ کیپر جے او جونز کے سو رنز شامل ہیں۔ یہ جونز کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر اینڈی فلنٹوف نے چورانوے رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں انگلستان کے میتھیو ہوگارڈ نے پچھتہر رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ |