انگلستان کی تاریخی فتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلستان کی کرکٹ ٹیم نے باربیڈس میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں آٹھ ووکٹوں سے شکست دے کرچھتیس سال بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔ انگلستان نے چار ٹیسٹ کی اس سیریز میں تین صفر سے فتح حاصل کی ہے۔ باربیڈس کے اس میچ میں انگلستان کی فتح میں اس کے تیز رفتار بالر میتھیو ہوگارڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ انگلستان کی ٹیم کو میچ کے تیسرے دن میچ جیتنے کے لیے صرف پچانوے رن بنانا تھے جو انہوں نے دو کھلاڑیوں کے نقصاں پر حاصل کرلیے اور اس طرح میچ کے تیسرے ہی دن انگلستان کی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے باآسانی جیت گئی۔ انگلستان کی دوسری اننگز میں مارکس ٹریسکوتھک نے بیالیس اور مائیکل وآن نے بتیس رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز دوسری اننگز میں انگلستان کے بالروں کےآگئے نہیں ٹھر سکے اور صرف چورانوے کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ ہوگارڈ نے پینتیس رن دے کر چار ووکٹیں حاصل کیں۔ انگلستان کے بلے باز گراہم تھورپ نے پہلی اننگز میں سنچری بنا اپنی ٹیم کے لیے فتح کی بنیاد رکھ دی تھی۔ اس بنا پر انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||