 |  جرمانہ ایمپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے کیچ کی اپیل مسترد کئے جانے کے خلاف احتجاج کرنے پر کیا گیا ہے۔ |
بھارتی وکٹ کیپر پارتھو پٹیل کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا ساٹھ فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ انھیں یہ جرمانہ دوسرے پاک بھارت کرکٹ ٹیسٹ میں ایمپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے کیچ کی ایک اپیل مسترد کئے جانے کے خلاف احتجاج کرنے پر کیا گیا ہے۔ میچ ریفری رانجن مدوگالے نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونےکے بعد بھارتی وکٹ کیپر پارتھو پٹیل کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی سطح دو اعشاریہ دو کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس سطح کی خلاف ورزی پر کھلاڑی کو میچ فیس کی پچاس سے سو فیصد کٹوتی کے علاوہ ایک ٹیسٹ میچ یا دو ایک روزہ میچوں کی پاپندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ |