پاکستان کو اڑسٹھ رنز کی سبقت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی355 ہے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت پاکستان کو بھارت کی پہلی اننگز کے مقابلے میں اڑسٹھ رنز کی برتری حاصل ہے۔ کپتان انضمام الحق ایک سو اٹھارہ جبکہ نائب کپتان یوسف یوحنا باسٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے عمران فرحت بھی سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی ٹیم کھیل کے پہلے روز ہی اپنی پہلی اننگز میں 287 پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ دوسرے دن پاکستان نے اپنے گزشتہ روز کے سکور اکسٹھ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی اور جب سکور 95 پر پہنچا تو اس کے دوسرے کھلاڑی اوپنر یاسر حمید آوٹ ہوگئے۔ یاسر حمید نے انیس رنز بنائے۔ پیر کی شام توفیق عمر چوبیس رنز پر بالاجی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے انڈین ٹیم کو دو سو ستاسی رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ کر دیا تھا۔ پاکستانی بالرز میں عمرگل کی کارکردگی سب سے عمدہ رہی۔ انہوں نے اکتیس رنز کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اس سیریز کا پہلا میچ جو ملتان میں کھیلا گیا تھا انڈیا نے ایک اننگز اور باون رنز سے جیت لیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||