عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
 |  ہندوستان سے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لئے لاہور آئی ہوئی ہے |
بانیً پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بیٹی اور ان کے بچے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بدھ کو ہونے والے ایک روزہ میچ کو دیکھنے کے لیے ہندوستان سے لاہور پہنچے جو تاریخ میں ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ منگل کی دوپہر ایک چارٹرڈ طیارہ ممبئی سے قائد کے خاندان کے پانچ افراد کو لے کر لاہور پہنچا۔ ان میں قائداعظم کی بیٹی دینا واڈیا، قائد کے نواسے نوسلی واڈیا اور ان کی بیوی مورین واڈیا اور قائد کے ایک اورنواسے جہانگیر اور پڑ نواسے نس واڈیا شامل ہیں۔ ان سب افراد کو حکومت نے سرکاری مہمان کا درجہ دیا ہے اور انھیں لاہور میں سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ |