BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پِچیں بیٹنگ کے لئے سازگار؟
News image
اینڈی ایٹکنسن
پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں بظاہر بیٹنگ کے لئے اس سے زیادہ سازگار پچیں بنانا ممکن نہ تھا۔

دونوں ٹیموں نے اپنی اننگز کے دوران تین سو سے زیادہ رن بنا کر ایک روزہ میچوں میں بیٹنگ کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

حالیہ کرکٹ سیریز میں شامل برطانوی افراد کی تعداد بہت ہی کم ہے اور جو ہیں بھی وہ پریس باکس میں بیٹھتے ہیں۔

تاہم موجودہ کرکٹ سیریز میں اینڈی ایٹکنسن انتہائی اہم کام سے منسلک ہیں یعنی کھیل کے لئے پچیں تیار کرنا۔

ایٹکنسن کا تعلق لندن کے علاقے ایسکس سے ہے اور وہ کہتے ہیں کہ برطانیہ کے مقابلے میں برصغیر میں ان کا کام خاصا سہل ہے۔ کیونکہ انگلینڈ میں ہر پل بدلتے ہوئے موسم کے باعث پچ کو خشک رکھنے کے لئے بےحد جتن کرنے پڑتے ہیں لیکن اس کے برعکس برصغیر کی دھوپ یہ کام بہت آسان بنا دیتی ہے۔

اٹکنسن لندن کے لارڈز سٹیڈیم میں تین برس تک ہیڈ گراؤنڈزمین کے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ پاک بھارت سیریز کے لئے جو پچیں تیار کی ہیں وہ بلے بازوں کے لئے قدرے زیادہ سازگار ہیں اس لئے آئندہ یچوں میں بھی ٹیمیں زیادہ سکور کرتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پچوں کی تیاری کے دوران کسی کھلاڑی نے دخل اندازی نہیں کی ہے اور کرکٹ بورڈ نے ہمیں پوری اجازت دے رکھی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد