BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 March, 2004, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام الحق پر جرمانہ

انضمام الحق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اپنے بولرز کی سست روی پر جرمانے کی زد میں آگئے ہیں۔ آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سلواوور ریٹ پر ان پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے ۔ پاکستانی بولرز نے مقررہ وقت میں چار اوورز کم کرائے تھے۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت اگر پاکستان کرکٹ ٹیم نے انضمام الحق کی قیادت میں ایک سال کے عرصے میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کا مظاہرہ کیا تو انضمام الحق کو دو سے چار یا چار سے آٹھ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی نے سلو اووریٹ پر اپنے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ پہلے سست روی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کے اوورز منہا کردیئے جاتے تھے لیکن اب اسے سخت کرکے کپتانوں کو اس کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھی دونوں ٹیموں نے سست بولنگ کی تھی جس پر میچ ریفری رنجن مدوگالے نے دونوں کپتانوں پر میچ فیس کا 20 فیصد اور ٹیموں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

بھارتی کپتان سورو گنگولی نے سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے قانون پر تنقید کی ہے لیکن انضمام الحق نے جرمانے کے فیصلے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد