پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ

،تصویر کا ذریعہGetty
ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں وکٹ کے نقصان پر سولہویں اوور میں پورا کر لیا۔
شعیب ملک 43 جبکہ بابر اعظم 27 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جنہوں نے 11 رنز بنائے اسی اوور میں خالد لطیف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے دونوں کو ولیمز نے آوٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو کھیلنے کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اس میچ سے قبل پاکستان نے اس سیریز کے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی اور اس وقت پاکستانی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر سکے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو جانسن چارلز اور آندرے فلیچر نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز جم کر نہیں کھیل سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے مؤثر بلے باز مارلن سیمیولز رہے جنہوں نے 42 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کامیاب ترین بولر رہے جنہوں نے جانسن چارلز اور کیڈوک والٹن کو اپنے دوسرے اوور میں یکے بعد دیگرے بولڈ کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے اپنے تیسرے اوور میں ڈوائن براوو کو بھی بولڈ کیا ہے۔
اس کے علاوہ محمد نواز کی گیند پر نکولس پوران شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
اوپنر آنڈرے فلیچر رن آوٹ ہوئے تھے۔



