دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان 16 رنز سے کامیاب

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا

دبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کے 161 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔

٭ <link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP91016" platform="highweb"/></link>

٭ <link type="page"><caption> دوسرے ٹی 20 میچ کی تصاویر</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/09/160924_pak_windies_pictures_sh" platform="highweb"/></link>

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور حسن علی کے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم، محمد نواز اور وہاب رہاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن 30، فلیچر 29 اور ڈوائن براوو اور پولارڈ 18، 18 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

خالد لطیف 36 گیندوں پر 40 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنخالد لطیف 36 گیندوں پر 40 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور شرجیل پانچ گیندوں پر صرف دو رنز بنا کر سیموئل بدری کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد خالد لطیف اور بابر اعظم کے درمیان 54 رنز کی عمدہ شراکت ہوئی تاہم بابر اعظم نے 18 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بریتھویٹ کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

خالد لطیف 36 گیندوں پر 40 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے سکور میں تیزی سے 68 رنز کا اضافہ کیا۔

شعیب ملک 37 رنز بنا کر آخری اوور میں براوو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز احمد 46 اور عمر اکمل ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بدری، براوو اور بریتھویٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 شرجیل پانچ گیندوں پر صرف دو رنز بنا کر سیموئل بدری کی گیند پر بولڈ ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن شرجیل پانچ گیندوں پر صرف دو رنز بنا کر سیموئل بدری کی گیند پر بولڈ ہوئے

پہلے میچ میں پاکستان نے عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو پہلے بولنگ کرتے ہوئے باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی تھیاور ویسٹ انڈیز کے بولروں کو گیند پکڑنے میں مشکل پیش آئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان بریتھویٹ نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا: ’پچھلی رات گیند بہت زیادہ گیلی ہو گئی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ ہم سپنروں کا مقابلہ کر پائیں گے۔ ویسٹ انڈیز جارحانہ ٹیم ہے اور ہم اسی طرح سے کھیلنا چاہیں گے۔ پچ سلو ضرور ہے لیکن اس میں کوئی بہت مشکل نہیں ہے۔ رات کو نمی کی وجہ سے گیند پھسلے گی۔‘

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم اسی طرح سے کھیلنے کی کوشش کریں گے جیسے پچھلے میچ میں کھیلے۔ محمد عامر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ان کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اس لیے انھیں منتخب نہیں کیا گیا۔