معروف اطالوی فٹبالر مالڈینی نہیں رہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اٹلی کی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ اور اے سی میلان کے ڈیفینڈر چیزارے مالڈینی کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہو گيا ہے۔
اے سی میلان نے ٹویٹ کیا: ’الوداع پیارے چیزارے۔ آج دنیا نے ایک عظیم انسان کو کھو دیا اور ہم نے اپنی تاریخ کے ایک صفحے کو گنوا دیا۔‘
ایک کھلاڑی کے طور پر مالڈینی نے اے سی میلان کے ساتھ اے سیریز کے چار ٹائٹل حاصل کیے۔ اس کے علاوہ انھوں نے سنہ 1963 میں اپنا پہلا یوروپین کپ بھی حاصل کیا تھا۔
اس کے بعد انھوں نے سنہ 1972 سے 1974 کے درمیان کلب کے مینیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
سنہ 1996 میں وہ اٹلی کو قومی ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے جبکہ ان کے بیٹے پاؤلو مالڈینی ٹیم کے کپتان تھے۔

،تصویر کا ذریعہAP
اس کے بعد انھوں نے یوروگوئے کی ٹیم کو سنہ 2002 کے ورلڈ کپ میں اپنی خدمات فراہم کیں۔
انھوں نے فٹبال کھیلنے کا اپنا سارا کریئر اٹلی میں ہی گزارا اور انھیں اے سی میلان کے ایک ستون کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
اٹلی کے ایک دوسرے ڈیفینڈر فرینکو باریزی نے کہا: ’سب سے زیادہ وہ ایک اچھے انسان تھے اور اب وہ ہمارے ساتھ نہیں۔‘



