ویسٹ انڈیز کی پہلی شکست اور افغانستان کی پہلی جیت

،تصویر کا ذریعہAFP
آئی سی سی کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اتوار کو ہونے والے پہلے میچ میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز سکور کیے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کو تیسرے اوور میں پہلی کامیابی ملی جب اپنا پہلا میچ کھیلنے والے لوئس نے امیر حمزہ کی گیند پر اونچی شاٹ کھیلی اور کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
چھٹے اوور میں حامد حسن نے چارلز کو 22 رنز پر بولڈ کردیا۔
اگلے ہی اوور میں سیمیولز بھی صرف پانچ رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
14 ویں اوور کی آخری گیند پر محمد نبی نے براوو کو 28 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔
افغانستان نے 16 ویں اوور میں رام دین کو آؤٹ کیا۔ رام دین 24 گیندوں میں 18 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔
رسل سات رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل افغانستان کی بیٹنگ کی نمایاں بات نجیب اللہ کے شاندار 48 رنز۔ انھوں نے 40 گیندوں میں 48 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر بدری نے عثمان کو آؤٹ کیا۔ عثمان صرف چار رنز بنا سکے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
چھٹے اوور میں ویسٹ انڈیز کو بڑی کامیابی ملی جب محمد شہزاد کو بدری نے آؤٹ کیا۔ شہزاد نے 22 گیندوں میں 24 رنز سکور کیے۔
دسویں اوور میں بدری نے تیسری وکٹ لی۔ انھوں نے اصغر کو آؤٹ کیا۔ اصغر نے 22 گیندوں میں 16 رنز سکور کیے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ کرس گیل کی جگہ ایون لوئس اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
11 ویں اوور میں سلیمان بین نے ایک اور وکٹ حاصل کی۔ انھوں نے سمیع کو ایک رن پر آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اگلے ہی اوور میں سیمی نے گلبدین کو آٹھ رنز پر آؤٹ کیا۔
17 ویں اوور میں محمد نبی کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ صرف نو رنز بنا سکے۔ انھوں نے نجیب کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 28 گیندوں میں 34 رنز بنائے۔
شفیق اللہ کو رسل نے آٹ کیا وہ صرف چار رنز بنا سکے۔
افغانستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شپور اور نور علی کی جگہ حامد حسن اور عثمان غنی آئے ہیں۔
گروپ ون میں ویسٹ انڈیز کے علاوہ انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یا کسی اور انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کبھی بھی افغانستان کے خلاف نہیں کھیلی۔ لیکن ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سمنز افغانستان کی ٹیم کو کافی اچھی طرح جانتے ہیں جب وہ آئرلینڈ کے کوچ تھے۔
گروپ ون میں افغانستان پہلے ہی اپنے ابتدائی تین میچ ہارنے کے بعد ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔
تاہم افغانستان کی اس ٹورنامنٹ میں کاکردگی کافی بہتر رہی ہے اور وہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچوں میں جیت کے کافی قریب آگیا تھا۔
اسی گروپ سے باہر ہونے والی دیگر دو ٹیمیں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ہیں۔



