آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہGetty

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے میں پیر کو گروپ ٹو کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 19 ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

بنگلہ دیش کی فیلّنگ اچھی نہیں تھی اور اہم دو کیچ چھوڑے۔

آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی شین واٹسن تھے جو 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین سمتھ تھے۔ ان کو مستفیظ نے 14 رنز پر بولڈ کیا۔

خواجہ نے 45 گیندوں میں 58 رنز بنائے۔ ان کو الامین حسین نے بولڈ کیا۔

وارنر صرف 19 رنز بنا کر شکیب کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

مستفیظ نے بنگلہ دیش کو ایک اور کامیابی اس وقت دلائی جب انھوں نے مارش کو آؤٹ کیا۔ مارش چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

اس سے قبل بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے متھن نے 22، شکیب الحسن نے 33 رنز سکور کیے۔

18 ویں اوور کی پہلی گیند پر میکسویل شکیب الحسن کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔ انھوں نے 26 رنز بنائے۔

18 ویں اوور کی آحری گیند پر ہیسٹنگز تین رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

دوسرے ہی اوور میں بنگلہ دیش کی وکٹ گر گئی۔ سومیا ایک رن بنا کر واٹسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے متھن اور شبیر نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ تاہم چھٹے اوور میں شبیر 12 رنز بنا کر واٹسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

متھن اور شکیب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 25 گیندوں میں 37 رنز بنائے تھے۔

10 ویں اوور میں بنگلہ دیش کی ایک اور وکٹ گری۔ متھن 22 گیندوں میں 23 رنز سکور کر کے زیمپا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

چھٹے اوور میں شبیر 12 رنز بنا کر واٹسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنچھٹے اوور میں شبیر 12 رنز بنا کر واٹسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے

شوگیتا ھوم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی لیکن 12 ویں اوور میں 13 رنز بنار کی زیمپا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمود اللہ اور شکیب نے 23 گیندوں میں 27 رنز بنائے۔

16 ویں اوور میں شکیب الحسن 25 گیندوں میں 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے زیمپا نے تین اور واٹسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کو جہاں دو بولرز پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے دھچکا لگا ہے وہیں تمیم اقبال بھی آج کا میچ بیمار ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل رہے۔

آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ اس لیے اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچوں میں شکست ہوئی تھی۔

بنگلہ دیش کو اپنے پہلے ہی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد آٹھ رنز سے ہرایا تھا۔

گروپ ٹو میں اس وقت نیوزی لینڈ دو فتوحات کے ساتھ پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اگر آسٹریلیا یا بنگلہ دیش کو ورلڈ ٹی 20 میں اپنا سفر جاری رکھنا ہے تو انھیں اس میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

بنگلہ دیش کو انڈیا میں جاری اس ورلڈ ٹی20 میں اس وقت دھجکا پہنچا جب آئی سی سی کی جانب سے اس کے دو بولروں آف سپنر عرفات سنی اور فاسٹ بولر تسکین احمد کے بولنگ ایکشنز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اُنھیں فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کر دیا گیا۔

تاہم بنگلہ دیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث پابندی کی زد میں آنے والے فاسٹ بولر تسکین احمد پر سے پابندی اٹھا لی جائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

اب تک آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں آسٹریلیا ہی فاتح رہا۔

آسٹریلیا کا سکواڈ : عثمان خواجہ، عثمان خواجہ، شین واٹسن، سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مچل مارش، جیمز فالکنر، پیٹر نیول، جان ہیشٹنگز، نیتھن کولٹرنائل، ایڈم زمپا۔

بنگلہ دیش کا سکواڈ : محمد متھن، سومیا سرکار، صابر رحمان، شکیب الحسن، محمداللہ، مشفیق الرحیم، شوگیتا ھوم، مشرفی مرتضی، ثقلین ساجب، ال امین حسین، مستفیض الرحمان۔