پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب

،تصویر کا ذریعہPCB
پاکستان سپر لیگ کی افتتاح کی رنگا رنگ تقریب دبئی کے سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں پانچوں ٹیموں کے مالکان ٹیموں سمیت ہمر لموزین میں گراؤنڈ میں پہنچے۔
پاکستان سپر لیگ کے نام سے ہونے والے اس ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندر، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB
اس تقریب میں معروف فنکار علی ظفر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہPCB
گلوکار شون پال پرفارم کرنے آئے تو کرس گیل بھی ان کے ساتھ دینے سٹیج پر آگئے۔

،تصویر کا ذریعہPCB
اس لیگ کے دوران مجموعی طور پر 24 میچ دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

،تصویر کا ذریعہPCB
پاکستان سپر لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ 30 غیر ملکی کرکٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور شان ٹیٹ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، لینڈل سمنز، ڈوین براوو اور ڈیرن سیمی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور تمیم اقبال، زمبابوے کے ایلٹن چگمبورا اور افغانستان کے محمد نبی قابلِ ذکر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB
لاہور قلندر نے پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔ کراچی کنگز کی کپتانی شعیب ملک کے سپرد ہے جبکہ پشاور زلمی قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

،تصویر کا ذریعہPCB
سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور تلکارتنے دلشن سپلیمنٹری کرکٹرز میں شامل ہیں۔ سنگاکارا ان دنوں ماسٹرز چیمپینز لیگ میں مصروف ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اپنے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سبب پاکستان سپر لیگ میں حصہ نہیں لے سکتے اور ان کی جگہ سری لنکا کے تشارا پریرا کوئٹہ کی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہLahore Qalandars FB



