پناہ گزینوں کی اموات پر فٹبال کے کھلاڑیوں کا احتجاج

لاریسا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ان سینکڑوں بچوں کے لیے ہیں جو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنلاریسا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ان سینکڑوں بچوں کے لیے ہیں جو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

یونان کے فٹبالرز نے ایک فٹبال کے میچ سے پہلے ملک میں سمندر کے راستے آنے والے پناہ گزینوں کی امواتِ کی بڑھتی ہوئی شرح پر گراؤنڈ میں بیٹھ کر احتجاج کیا۔

اے ایل ایل لاریسا اور اکارنائیکوز کے کھلاڑیوں نے جمعے کو کھیل شروع ہوتے ہی دو منٹ کے لیے خاموشی اختیار کر لی اور گراؤنڈ پر بیٹھ گئے۔

حالیہ واقع میں کم از کم 39 پناہ گزین ترکی سے یونان آتے ہوئے ایجیئن کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

اے ایل ایل لاریسا کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ’یہ ان سینکڑوں بچوں کی یاد میں ہے جو ہر روز اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔‘