سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا عمدہ آغاز

،تصویر کا ذریعہreuters

سنچورین میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا بووما کریز پر موجود تھے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP89588" platform="highweb"/></link>

جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات سٹیون کک اور ہاشم آملہ کی شاندار سنچریاں تھیں۔

سٹیون کک نے 14 چوکوں کی مدد سے 115 اور ہاشم آملہ نے 19 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے دو جبکہ سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ڈربن میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 241 رنز سے شکست دی تھی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔