ہاشم آملہ نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

ہاشم آملہ جون سنہ 2014 میں جنوبی افریقہ کے کپتان مقرر ہوئے تھے اور انھوں نے 14 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت کی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنہاشم آملہ جون سنہ 2014 میں جنوبی افریقہ کے کپتان مقرر ہوئے تھے اور انھوں نے 14 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت کی

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان کھلاڑی ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف ختم ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیم کی قیادت چھوڑ دی ہے۔

ہاشم آملہ کی حالیہ دنوں فارم خراب رہی تھی جس کی وجہ سے انھیں تنقید کا سامنا رہا تھا تاہم انھوں نے انگلینڈ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

ٹیم کی قیادت چھوڑنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں ایک سینئیر کھلاڑی اور بطور بیٹسمین کی حیثیت سے زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہوں۔‘

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز انگلینڈ کے خلاف 14 جنوری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ہاشم آملہ جون سنہ 2014 میں جنوبی افریقہ کے کپتان مقرر ہوئے تھے اور انھوں نے 14 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت کی۔

ان کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے چار ٹیسٹ میچ جیتے جبکہ چھ ٹیسٹ میچوں بے نتیجہ رہے۔

ہاشم آملہ کے مطابق وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

ہاشم آملہ نے دسمبر سنہ 2014 سے ٹیسٹ میچوں میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔

انھوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 90 ٹیسٹ میچوں میں 7,108 رنز بنائے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کوچ رسل ڈومنگو کا ہاشم آملہ کے بارے میں کہنا ہے ’ میں سمجھتا ہوں کہ گذشتہ چند ہفتوں سے ہاشم آملہ کو جس قسم کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ بہت سخت ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔