نیلسن: بارش کے باعث چوتھا ون ڈے منسوخ

،تصویر کا ذریعہAFP
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سنیچر کو نیلسن میں کھیلا جانے والا چوتھا ایک روزہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ نے نو اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے تھے جب بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔
مسلسل بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا جس کے بعد امپائرز نے میچ کو منسوخ کر دیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90252" platform="highweb"/></link>
اس سے پہلےسری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت تھی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔
نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور 53 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین ابتدائی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل نے 27، ٹام لیتھم نے نو اور کین ویلمسن نے 12 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے چمیرا، پریرا اور کلو سیکرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
نیلسن میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے تھی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والےدوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نےمارٹن گپٹل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو دس وکٹوں سے ہرایا تھا۔
کرائسٹ چرچ ہی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔



