ہوبارٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو مشکلات کا سامنا

 ویسٹ انڈیر کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 376 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن ویسٹ انڈیر کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 376 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لیے ہیں۔

ویسٹ انڈیر کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 376 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90189" platform="highweb"/></link>

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھ ویٹ اور راجندرا چندریکا نے اننگز کا آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 89 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووجز نے 33 چوکوں کی مدد سے 269 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووجز نے 33 چوکوں کی مدد سے 269 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیرن براوو نے 17 چوکوں کی مدد سے 94 بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے دیگر آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں براتھ ویٹ نے دو، راجندرا چندریکا 25، مارلن سیموئل نو، بلیک وڈ صفر، دنیش رام دین آٹھ اور جسین ہولڈر نے 15 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے تین، ہیزل وڈ نے دو اور پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن چار وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووجز اور شون مارش نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووجز نے 33 چوکوں کی مدد سے 269 جبکہ شون مارش نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 182 رنز بنائے۔

دونوں بیٹسمینوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 449 بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل اینڈریل ویریکین نے تین اور شینن ٹیری گیبریئل ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔