پرتھ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو مشکلات کا سامنا

،تصویر کا ذریعہAP
پرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے ہیں۔
نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 419 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90187" platform="highweb"/></link>
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔
نیوزی کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف چھ رنز کے مجموعی سکور پر صرف ایک سکور پر آؤٹ ہو گئے۔
87 رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب ٹام لیتھم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور لیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے دوسرے میچ کے دوسرے دن لنچ کے بعد اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ڈبلی سنچری کی بدولت نو وکٹ کے نقصان پر 559 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر نے 24 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے شاندار 253 اور عثمان خواجہ نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک گریک نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



