برزبین ٹیسٹ:ہدف 504 رنز، نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی آؤٹ

،تصویر کا ذریعہGetty
برزبین میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کے 504 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے۔
اس طرح نیوزی لینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 362 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
اتوار کو جب چوتھے روز کھیل کا اختتام ہوا تو برینڈن میکلم چار اور راس ٹیلر 20 رنز پر کھیل رہے تھے۔
<link type="page"><caption> تازہ سکور جاننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/ECKP90186" platform="highweb"/></link>
کین ولیمسن 59، گپٹیل 23 اور لیتھم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 2 اور سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔اس طرح اسے مجموعی طور پر 503 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہAP
آسٹریلوی اوپنرز نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور جو برنز نے 129 اور ڈیوڈ وارنر نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔
کھیل کے اختتام پر عثمان خواجہ نو اور ایڈم ووگز ایک رن پر کھیل رہے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک کريگ نے تین وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ بولٹ کے حصے میں آئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کین ولیمسن نے 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔
ایک وقت پر نیوزی لینڈ کی پانچ وکٹیں محض 118 رنز پر گر گئی تھی۔ دوسرے نمایاں سکورر لیتھم رہے جنھوں نے 47 رنز بنائے۔ راس ٹیلر صفر پر جبکہ کپتان برینڈم میکلم چھ رنز بناکر جانسن کا شکار ہو گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میچل سٹارک نے چار اور میچل جانسن نے تین وکٹیں لیں جبکہ ایک، ایک وکٹ ہیزل وڈ، ناتھن لیئن اور میچل مارش کے حصے میں آئی۔



