ہوبارٹ ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام

،تصویر کا ذریعہAP
ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 483 رنز بنا لیے ہیں۔
پہلے دن کے اختتام پرایڈم ووجز اور شون مارش بالترتیب 174 اور 139 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90189" platform="highweb"/></link>
آسٹریلیا کی جانب سے جو برنز اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے۔
ایک موقعے پر 121 رنز کے سکور پر آسٹریلیا کی تین ابتدائی وکٹیں گر گئی تھیں تاہم ایڈم ووجز اور شان مارش نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 317 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن تک پہنچا دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووجز نے 19 چوکوں کی مدد سے 174 اور مارش نے 12 چوکوں کی مدد سے 139 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل اینڈریل ویریکین نے دو اور شینن ٹیری گیبریئل ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



