بنگلور ٹیسٹ: تیسرا دن بھی بارش کی نذر

،تصویر کا ذریعہ
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن بھی بارش کی نذر ہو گیا ہے اور دوسرے دن کی طرح بغیر ایک گیند پھینکے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بارش جنوبی بھارت کے مشرقی ساحل پر طوفانی صورت حال کے نتیجے میں ہو رہی ہے۔ سٹار سپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہوٹل میں ہی رہے اور باضابطہ طور پر تیسرے دن کے کھیل کے اختتام کا اعلان کر دیا گیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90237" platform="highweb"/></link>
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 214 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہAP
جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنا لیے تھے۔
بھارت کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 134 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔
بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بالترتیب 28 اور 45 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 78 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئرز نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 جبکہ ڈین ایلگر نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہAP
ان دونوں کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دیگر بیٹسمین بھارتی بولروں کا سامنا نہ کر سکے۔
بھارت کی جانب سے ایشون اور جڈیجا نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
چار میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔



