انگلینڈ کو اب بھی نتیجے کی امید

،تصویر کا ذریعہAP
- مصنف, عبدالرشید شکور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ابوظہبی
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین جو روٹ کا کہنا ہے کہ کپتان الیسٹرکک کی شاندار بیٹنگ نے یہ امید پیدا کردی ہے کہ انگلینڈ پاکستان کو دباؤ میں لیتے ہوئے اپنے حق میں نتیجہ برآمد کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کی ٹیم 46 رنز کی برتری کے ساتھ پہلی اننگز شروع کرے گی۔
جو روٹ جنھوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 85 رنز سکور کیے کہتے ہیں کہ انگلینڈ کی کوشش ہوگی کہ آخری دن پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لینے کی کوشش کی جائے اور میچ جیتا جائے۔
جو روٹ نے کک کی اننگز کے بارے میں کہا کہ انھیں اندازہ ہے کہ کک کو اپنی ٹرپل سنچری مکمل نہ کرنے کا یقیناً افسوس ہوا ہوگا۔
جو روٹ نے پاکستانی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی وکٹ پر جو بولرز کے لیے مددگار نہیں اس پر ان بولرز نے آسانی سے رنز نہیں بنانے دیے رن ریٹ کو کنٹرول میں رکھا۔
فاسٹ بولرز نے ریورس سوئنگ کی مہارت دکھائی خاص کر وہاب ریاض کا ایک اسپیل بہت ہی اچھا رہا تاہم انگلش بیٹنگ کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے بہت ہی توجہ سے بیٹنگ کی، بڑی شراکتیں قائم کیںاور میچ میں موجود رہی۔



