رگبی ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کا سفر تمام

انگلینڈ پہلی بار عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ پہلی بار عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکا

انگلینڈ میں جاری رگبی کے عالمی کپ میں پہلی بار میزبان ملک کوارٹر فائنل مرحلے میں ناکام رہا ہے۔

سنیچر کی شام کو لندن کے ٹویکنہیم سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے کے میچ میں میزبان ملک انگلینڈ کو آسٹریلیا نے 13 کے مقابلے میں 33 پوائنٹ سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا اس میچ میں کامیابی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے یعنی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گیا ہے۔

انگلینڈ کو نہ صرف اس میچ میں شکست ہوئی ہے بلکہ رگبی کے کسی بھی عالمی کپ میں میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہے جو کوارٹر فائنلز مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کر سکا۔

میزبان ملک کے علاوہ انگلینڈ پہلی بار عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکا۔

گریٹ بریٹن کا حصہ ویلز بھی کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پول اے میں شامل انگلینڈ نے تین میچوں میں سے ایک جیتا جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی۔

اس پول میں آسٹریلیا پہلے جبکہ ویلز دوسری پوزیشن پر ہے۔ پول بی میں جنوبی افریقہ پہلے اور سکاٹ لینڈ دوسری پوزیشن پر ہے۔

پول سی میں نیوزی لینڈ پہلی اور ٹونگا دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ پول ڈی میں فرانس اور ائرلینڈ بلتریب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔