رونالڈو نے ریال میڈرڈ کا ریکارڈ برابر کر دیا

فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کے ایک میچ میں گول کر کے ریال میڈرڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کے مشہور کھلاڑی راہول کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔
دوسری جانب جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے پولش سٹرائیکر روبرٹ لیونڈؤسکی ایک ایسے بہترین دور سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس کے بارے میں بہت سے سٹرائیکر صرف خواب دیکھتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے بدھ کو سویڈن کے کلب مالمو کے خلاف میچ میں دو گول کیے جو ان کے کریئر کا 501 واں گول تھا۔
ادھر پولینڈ کے سٹرائیکر روبرٹ لیونڈؤسکی نے چیمپیئنز لیگ کے ایک میچ میں ڈینامو کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔
لیونڈؤسکی چیمپیئنز لیگ کے تین میچوں میں اب تک دس گول کر چکے ہیں۔
انھوں نے سنیچر کو مینز کے خلاف بھی دو گول کیے تھے۔
روبرٹ لیونڈؤسکی نےگذشتہ ہفتے وولفزبرگ کے خلاف ہیٹ ٹرک کی جو جرمنی کی فٹبال لیگ بندس لیگا کی تاریخ کی تیز ترین ہیٹ ٹرک کی۔ انھوں نے یہ کارنامہ صرف تین منٹ اور 22 سیکنڈ میں سرانجام دیا۔
27 سالہ روبرٹ لیونڈؤسکی جرمنی کی فٹبال لیگ بندس لیگا کی جانب سے سب سے تیز 100 گول کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی ہیں۔
برازیل کے معروف فٹبالر پیلے کا شمار فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
برازیلی فٹبالر سنہ 1958، 1962 اور 1970 میں عالمی فٹبال کپ جیت چکے ہیں اور انھیں سنہ 1970 کے عالمی کپ میں گولڈن بال سے نوازا گیا تھا۔
پیلے نے سات ستمبر سنہ 1956 سے یکم اکتوبر سنہ 1977 کے دوران اپنے کریئر میں 1,363 میچوں میں 1,279 گول کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
پیلے نے سنہ 1959 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 گول کیے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹبالر آرتھر نے سنہ 1909 سے 1935 کے دوران 26 سالوں میں 1,329 گول کیے تاہم فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا ان کے اس اعزاز کو تسلیم نہیں کرتی۔



