’آپ رمضان میں زیادہ محنت کرتے ہیں‘

لندن میں پیدا ہونے والے 27 سالہ محمد صبحی کی والدہ انگیز ہیں اور والد کا تعلق مراکش سے ہے
،تصویر کا کیپشنلندن میں پیدا ہونے والے 27 سالہ محمد صبحی کی والدہ انگیز ہیں اور والد کا تعلق مراکش سے ہے

کیا آپ کچھ کھائے پیے بغیر طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک گزارہ کر سکتے ہیں؟ اور کیا لگاتار 30 دن تک ایسا کرنا آپ کے لیے ممکن ہے؟

کیا آپ ایسی حالت میں ہر روز صبح سات بجے سے لے کر شام چار بجے تک کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور جم میں ورزش کر سکتے ہیں؟

کشتی رانی کے برطانوی کھلاڑی محمد صبحی ہر سال دیگر مشہور برطانوی مسلمان کھلاڑیوں محمد فرح، معین علی اور عامر خان کی طرح ایسے کرتے ہیں۔

اتوار کو فرانس میں ہونے والے کشتی رانی کے مقابلوں کے فائنل کی تیاری میں مشغول محمد صبحی بتاتے ہیں کہ کیسے ان کا مذہب ان کے کھیل پر اثر انداز ہوتا ہے۔

رمضان

رمضان میں مسلمان اپنی ہر بری عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

محمد صبحی کہتے ہیں کہ روزے میں آپ کو ’ کھانے پینے کے ساتھ دشنام طرازی، مباشرت اور ہر طرح کی غیر مناسب حرکات سے اجتناب کرنا پڑتا ہے۔ یہ غریبوں کے دکھ درد بانٹنے والا مہینہ ہے اس میں آپ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔‘

محمد فرح کہتے ہیں کہ اچھی کاکردگی کے لیے ضروری ہے کہ ان کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو اس لیے وہ مقابلوں کے بعد رومے رکھتے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنمحمد فرح کہتے ہیں کہ اچھی کاکردگی کے لیے ضروری ہے کہ ان کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو اس لیے وہ مقابلوں کے بعد رومے رکھتے ہیں

لندن میں پیدا ہونے والے 27 سالہ محمد صبحی کی والدہ انگیز ہیں اور والد کا تعلق مراکش سے ہے۔

11 سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھنے والے محمد صبحی کہتے ہیں کہ ’آپ پر 14 کی عمر یعنی بالغ ہونے سے پہلے روزہ رکھنا فرض نہیں ہے لیکن جب میں کم عمر تھا تب بھی میں اپنے والد کے ساتھ روزہ رکھتا ہوتا تھا۔‘

سنہ 2010 تک وہ ہر سال رمضان میں روزے رکھتے تھے لیکن پھر کشتی رانی کے مقابلوں کی مصروفیات کے باعث ان کے لیے رمضان میں روزے رکھنا ممکن نہیں رہا اور اب وہ موسمِ سرما میں جب کھیل کے مقابلے نہیں ہو رہے ہوتے تب چھوٹ جانے والے روزے رکھتے ہیں۔

صبحی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ’سردیوں میں دن چھوٹے ہوتے ہیں اس لیے روزے قدرے آسان ہوتے ہیں لیکن پھر بھی صبح چار بجے اٹھ کر سحری کرنا آسان نہیں ہوتا۔‘

کیا روزے سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے؟

’ہر سال لوگ توقع کرتے ہیں کہ روزے میں میری کارکردگی متاثر ہوگی لیکن در حقیقت میں نے روزے میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ بھی پورے دن کی پریکٹس کے بعد۔‘

باکسر عامر خان کے کہتے ہیں کہ روزے میں آپ کمزوری محسوس کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنباکسر عامر خان کے کہتے ہیں کہ روزے میں آپ کمزوری محسوس کرتے ہیں

محمد صبحی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ روزے کے دوران تھکاوٹ کے ساتھ آپ کی توجہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

کھیل کی سائنس میں ڈگری مکمل کرنے وال محمد صبحی نے اپنی تعلیم کے دوران اسی موضوع پر تحقیق کی تھی اور وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کے اگرچہ روزہ رکھنے سے جسمانی کمزوری محسوس ہوتی ہے لیکن اس کے نفسیاتی فوائد کئی گناہ زیادہ ہیں۔

’میری تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگر آپ یہ محسوس کریں کہ حالات آپ کے لیے ناموافق ہیں تو آپ زیادہ محنت کرتے ہیں اور یہ چیز کارکردگی پر روزے کے منفی اثر کو کم کرتی ہے۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ تمام سائنس دان اس بات پر متفق ہیں کہ جسم میں پانی کی کمی سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔‘

صبحی اور سنہ 2012 کی اولمپیکس میں حصہ لینے والے برطانیہ کے دیگر مسلمان کھلاڑیوں جن میں دو طلائی کے تمغے جیتنے والے محمد فرح، عبدالبہاری اور حسین روسوکی نے اپنی کاکردگی کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے روزے نہیں رکھے تھے۔

اور شاہد اسی قربانی کے نتیجے میں صبحی کی ٹیم کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

صبحی آج کل برازیل میں آنے والے اولیمپکس کی تیاری میں مشغول ہیں۔