لارڈز ٹیسٹ انگلینڈ کو 405 رنز سے شکست

،تصویر کا ذریعہAP
لارڈز میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھےدن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیے جانے والے 509 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور ساری ٹیم 37 اوورز میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89462" platform="highweb"/></link>
اس میچ میں آسٹریلیا نے 566 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں برتری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی دوسری اننگز دو وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز پر ڈکلیئر کرتے ہوئے انگلینڈ کو 509 رنز کا ہدف دیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 52 کے سکور پر اس کی پانچ وکٹیں گرگئی تھیں
انگلینڈ کی جانب سے سٹوارٹ براڈ 25 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ جبکہ دوسرا بڑا انفرادی سکور جو روٹ کا تھا جنھوں نے 17 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 3 ، مچل سٹارک نے ایک اور لیون نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں کرس راجرز نے 173 اور سمتھ نے 215 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی
دوسری جانب انگلینڈ کی پہلی اننگز میں کوئی بھی بلے باز سنچری سکور نہیں کر سکا تھا۔کپتان ایلسٹر کک 96 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔



