لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام

،تصویر کا ذریعہGetty
لارڈز میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلےدن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 337 رنز بنا لیے ہیں۔
کرس راجرز اور سٹیون سمتھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا ایک بڑا سکور کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89462" platform="highweb"/></link>
پہلے دن کھیل کے اختتام پر کرس راجرز 158 اور سٹیون سمتھ 129 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 259 رنز بنائے ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی وکٹ 78 رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے بولرز آسٹریلوی بیٹسمیوں کے سامنے بے بس دکھائی دیےاور کپتان ایلسٹر کک نے سات بولر آزمائے لیکن معین علی کے علاوہ کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
اس سے قبل کارڈف میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 169 رنز سے شکست دی تھی۔
انگلینڈ نے آسٹریلیا کو فتح کے لیے 412 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن آسٹریلوی ٹیم چوتھے دن کے آخری سیشن میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔



