آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر پر

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم منگل کو سری لنکا کے خلاف پالیکیلے میں کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز شروع ہونے سے پہلے پاکستان کے 97 پوائنٹ تھے اور وہ سری لنکا سے صرف ایک پوائنٹ آگے تھی۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے منگل کو جاری کیے جانے والی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہرا کر چار ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔
اس فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔
ادھر سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد چار پوائنٹس پیچھے کھسکنے کے بعد 92 پوائنٹس کے ساتھ آئی آئی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز بدھ سے ہو رہا ہے جس میں انگلینڈ نہ صرف ایشز جیتنے بلکہ اپنی رینکنگ کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے اور اگر وہ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز تین صفر یا اس سے بڑے فرق سے جیت جاتی ہے تو وہ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ جائے گی۔
منگل کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی فہرست کچھ یوں ہے:



