آخری کرکٹ ٹیسٹ کا آخری دن

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کا کھیل تصاویر میں

پاکستان نے پالیکیلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دے کر نو برس بعد سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے پالیکیلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دے کر نو برس بعد سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔
سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں تین درجے ترقی کے بعد 101 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں تین درجے ترقی کے بعد 101 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
پالیکیلے ٹیسٹ کے آخری دن اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کرنے والے شان مسعود کی وکٹ کی صورت میں پاکستان کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنپالیکیلے ٹیسٹ کے آخری دن اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کرنے والے شان مسعود کی وکٹ کی صورت میں پاکستان کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا۔
شان مسعود کو سٹمپ کروا کے تھرندو کوشل نے اننگز میں اپنی پہلی وکٹ لی۔
،تصویر کا کیپشنشان مسعود کو سٹمپ کروا کے تھرندو کوشل نے اننگز میں اپنی پہلی وکٹ لی۔
دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے والے شان مسعود اور یونس خان نے منگل کو مجموعی سکور میں مزید 23 رنز کا اضافہ کیا اور اپنی ریکارڈ شراکت 242 رنز تک لے گئے۔
،تصویر کا کیپشندوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے والے شان مسعود اور یونس خان نے منگل کو مجموعی سکور میں مزید 23 رنز کا اضافہ کیا اور اپنی ریکارڈ شراکت 242 رنز تک لے گئے۔
اپنے نوجوان ساتھی کے آؤٹ ہونے کے باوجود تجربہ کار یونس خان نے عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 171 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشناپنے نوجوان ساتھی کے آؤٹ ہونے کے باوجود تجربہ کار یونس خان نے عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 171 رنز بنائے۔
پہلی اننگز میں ناکام ہونے والے کپتان مصباح الحق نے یونس کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 127 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنپہلی اننگز میں ناکام ہونے والے کپتان مصباح الحق نے یونس کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 127 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح دلوا دی۔