مشہور فٹبالر پیلے کا پروسٹیٹ کا آپریشن

پیلے کو ابتدائی طور پر 13 نومبر کو گردی کی پتھریاں نکالنے کے سرجری کے بعد ہسپتال سے خارج کر دیا گیا تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپیلے کو ابتدائی طور پر 13 نومبر کو گردی کی پتھریاں نکالنے کے سرجری کے بعد ہسپتال سے خارج کر دیا گیا تھا

برازیل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے مشہور فٹبالر پیلے کا پروسٹیٹ کا آپریشن کیا ہے۔

ساؤ پاؤلو میں البرٹ آئن سٹائن ہسپتال کی انتظامیہ نے پیلے کے داخلے کی تو تصدیق کی ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں معلومات نہیں دیں۔

برازیل کے لیے تین بار عالمی فٹبال کپ جیتنے والے پیلے کی طبعیت خاصے عرصے سے ناساز رہی ہے۔

وہ چھ ماہ کے عرصے میں دوسری مرتبہ ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

اس سے قبل انھیں نومبر 2014 میں گردوں میں پتھری اور پیشاب میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا۔

پیلے کو ابتدائی طور پر 13 نومبر کو گردی کی پتھریاں نکالنے کے سرجری کے بعد ہسپتال سے خارج کر دیا گیا تھا لیکن مقامی میڈیا کے مطابق اس گردے کے آپریشن کے بعد انھیں انفیکشن ہوا۔

برازیلی فٹبالر سنہ 1958، 1962 اور 1970 میں عالمی فٹبال کپ جیت چکے ہیں اور انھیں 1970 کے کپ میں گولڈن بال سے نوازا گیا۔

وہ فیفا کے پلیئر آف دا سنچری بھی ہیں۔