سنگاکارا کی لگاتار چوتھی سنچری، سری لنکا کی فتح

سنگاکارا اب اس ٹورنامنٹ میں سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنگاکارا اب اس ٹورنامنٹ میں سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 364 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 44ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

اس میچ کی خاص بات سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری تھی جس پر انھیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

<link type="page"><caption> میچ کا لائیو سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88580" platform="highweb"/></link>

وہ اس سنچری کے ساتھ ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں لگاتار چار سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

سنگاکارا اب اس ٹورنامنٹ میں سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نو وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنائے۔

اس سکور کے معمار ان فارم بلے باز کمار سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان تھے جن کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 195 رنز کی شاندار شراکت ہوئی۔

اس دوران سنگاکارا نے 94 گیندوں پر 124 رنز بنائے۔ تلکارتنے دلشان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور وہ 99 گیندوں پر 104 رنز بنا کر جوش ڈیوی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے

کپتان اینجلو میتھیوز نے 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سینچری ہے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 63 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اس وقت ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

ان کے علاوہ ایونز اور بیرنگٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سکاٹ لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ سری لنکا کے سٹار بولر لستھ ملنگا نے اوپنر کائل کوئٹزر کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر دیا۔ کوئٹزر نے کوئی رن نہیں بنایا تھا۔

سکاٹ لینڈ کی طرف سے فریڈی کولمین نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 70 رنز بنا ئے وہ کر نوان کلوسیکرا کا نشانہ بنے۔

ان کی پریسٹن مومسن کے ساتھ 118 رنز کی عمدہ شراکت ہوئی۔ مومسن 60 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر تھریمانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد نوان کلوسیکرا نے کیلم میک لیوڈ کو بولڈ کر دیا۔ انھوں نے 11 رنز بنائے تھے۔ ان کے بعد میٹ میچن 19 رنز بنا کر دلشان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اس میچ میں دونوں ٹیموں کو ہار جیت سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ سکاٹ لینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے۔