یو اے ای کا کم ترین سکور، بھارت کی آسان جیت

،تصویر کا ذریعہAP
کرکٹ کے 11 ویں ورلڈ کپ میں سنیچر کو گروپ بی کے ایک میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بھارت نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوور میں حاصل کر لیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88566" platform="highweb"/></link>
بھارت کی جانب سے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 جبکہ کوہلی نے پانچ چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔
بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے واحد بھارتی بلے باز شیکھر دھون تھے جنھیں محمد نوید کی گیند پر روہن مصطفیٰ نے کیچ کیا۔
ان کے جانے کے بعد روہت اور کوہلی نے عمدہ بلے بازی کی اور 50 سے زیادہ رنز کی شراکت قائم کی۔
اس سے قبل یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 32 ویں اوور میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

،تصویر کا ذریعہReuters
یہ اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا اب تک کا سب سے کم ترین سکور ہے۔
اماراتی بلے بازوں میں گذشتہ میچ میں سنچری بنانے والے شیمان انور کے علاوہ کوئی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکا۔
شیمان نے 35 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے۔ انھوں نے منجولا گروج کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 31 رنز کی اہم شراکت بھی بنائی۔
بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون 25 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ یہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔
ان کے علاوہ امیش یادو اور رویندر جدیجہ نے دو، دو جبکہ موہت شرما اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ لی۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی اور فاسٹ بولر محمد شامی کی جگہ بھوونیشور کمار یہ میچ کھیلا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے شامی کو اس میچ میں آرام دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے وہی ٹیم میدان میں اتاری ہے جس نے گذشتہ میچ میں آئرلینڈ کا سامنا کیا تھا۔
بھارتی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔



