وارم اپ میچوں میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی جیت

سکاٹ لینڈ کے ڈک کر ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کیا لیکن ناتجربہ کاری کی وجہ سے آخری اوور میں مطلوبہ رنز نہ بنا سکی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کے ڈک کر ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کیا لیکن ناتجربہ کاری کی وجہ سے آخری اوور میں مطلوبہ رنز نہ بنا سکی

کرکٹ کے عالمی کپ کے آغاز سے قبل جمعرات کو کھیلے جانے والے دو وارم اپ میچوں میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔

سڈنی میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے ہرا دیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 313 رنز بنائے۔ دنیش رام دین نے سب سے زیادہ 88 اور لینڈل سمنز نے 55 رنز بنائے۔

کرس گیل ایک مرتبہ پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔

جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم آخری اوور تک نو وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز ہی بنا سکی۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے اوپنر کائل کوئٹزر نے 96 اور رچی بیرنگٹن نے 66 رنز کی اننگ کھیلی۔

آخری اوور میں سکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 12 رنز درکار تھے لیکن وہ صرف آٹھ رنز ہی بنا پائی۔

آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنآئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دے دی

دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔

اس میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 48 ویں اوور میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ سومیا سرکار نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے ۔

آئرلینڈ نے 46 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

اینڈی بلبیرینی نے ناقابلِ شکست 63 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

واضح رہے اس قبل آئر لینڈ اور ویسٹ انڈیز دونوں کو اپنے پہلے وارم اپ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔