وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

پاکستان کی جیت میں اہم کردار شعیب مقصود نے ادا کیا، انھوں نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جیت میں اہم کردار شعیب مقصود نے ادا کیا، انھوں نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

سڈنی میں کھیلے جانے والے عالمی کرکٹ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 247 رنز کا مطلوبہ ہدف 48.1 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 103 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار ابتدائی بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جیت میں اہم کردار شعیب مقصود نے ادا کیا، انھوں نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے معروف مرتضیٰ اور تسکین احمد نے دو دو جبکہ ربیل حسین، شکیب الحسن اور محمود اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/90022" platform="highweb"/></link>

اس سے پہلے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 83 جبکہ تمیم اقبال نے پانچ چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے پانچ، یاسر شاہ نے دو جبکہ وہاب ریاض اور سہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پیر کو کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔