چیمپیئنز ٹرافی: جرمنی آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں

،تصویر کا ذریعہHOCKEY INDIA

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں سنیچر کو پہلے سیمی فائنل میں جرمنی آسٹریلیا کو تین دو سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

میچ کے تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے جرمنی کے گول پر کئی حملے کیے جس کے نتیجے میں وہ دو گول کرنے میں کامیاب ہوا۔

جرمنی نے ایک اور گول کر کے آسٹریلیا کے خلاف تین صفر کی برتری حاصل کر لی۔

آسٹریلیا نے پنلٹی کارنر میں گول کر کے پہلا گول کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسرا گول بھی پنلٹی کارنر ہی سے کیا گیا۔

جرمنی نے میچ کے آغاز پر ہی آسٹریلیا پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور اسے پہلے پانچ منٹ میں ایک گول کی برتری حاصل ہو گئی۔

اس کے بعد جرمنی نے جارحانہ حکمت عملی کو جاری رکھتے ہوئے تین منٹ بعد ایک اور گول کر دیا۔

اس وقت آسٹریلیا کی ٹیم جرمن گول پوسٹ پر حملے کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو چار دو سے شکست دی تھی جبکہ جرمنی نے پول میں سرفہرست ٹیم انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

آسٹریلیا کا اس ٹورنامنٹ میں آغاز اچھا نہیں تھا اور اسے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ایک تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں اس کا سامنا بیلجیئم سے تھا اور یہ میچ چار چار سے برابر رہا۔ تیسرے میچ میں اس نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

جرمنی نے پہلے میچ میں میزبان ملک بھارت کو شکست دی لیکن اگلے دونوں میچ میں اسے ارجنٹائن اور بیلجیئم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں ٹیموں نے لندن اولپمک کا فائنل کھیلا تھا جس میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد جرمنی نے آسٹریلیا کو شکست دے دی تھی۔