پاکستان دوسرا میچ بھی ہار گیا، انگلینڈ کے ہاتھوں آٹھ دو سے شکست

،تصویر کا ذریعہAFP
بھارت میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ دو سے شکست دی ہے۔
چوتھے کوارٹر میں پاکستان پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوا۔
انگلینڈ اور پاکستان دونوں ٹیمیں پہلے ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان بیلجیئم سے ہار گیا تھا۔
میچ کے پہلے کوارٹر کے آخری منٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف گول کر کے برتری حاصل کی۔ انگلینڈ نے دوسرے کوارٹر میں پاکستان پر دباؤ بڑھایا اور یکے بعد دیگرے تین مزید گول کیے۔
پہلے دو گولوں کے بعد پاکستان نے گول کیپر عمران بٹ تبدیل کر کے علی امجد کو لائے۔ لیکن تین مزید گول ہونے کے بعد پہلے واپس عمران بٹ کو میدان میں لایا گیا ہے۔
تیسرے کوارٹر میں انگلینڈ نے اتنا جارحانہ کھیل پیش نہیں کیا۔ تاہم تیسرے کوارٹر کے آخری منٹ میں انگلینڈ نے چھٹا گول کر دیا۔
چوتھے اور آخری کوارٹر کے شروع ہی میں انگلینڈ نے ایک اور گول کیا۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنا آٹھواں گول میچ کے 59 ویں منٹ میں کیا۔
میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کو کورنر ملا جس میں اس نے اپنا دوسرا گول کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اس سے قبل آسٹریلیا اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جانے والا میچ چار چار گول سے برابر رہا۔
میچ کے اکیسویں منٹ میں آسٹریلیا کو بیلجیئم پر تین گولوں کی برتری حاصل تھی۔
تاہم بیلجیئم نے میچ کے 25ویں اور 30ویں منٹ میں دو گول کر کے میچ کو یکطرفہ سے دلچسپ بنا دیا۔
آسٹریلیا نے 37 ویں منٹ میں ایک اور گول کیا۔جواب میں بیلجیئم نے اگلے ہی منٹ میں گول کیا اور میچ کو دوبارہ دلچسپ بنا دیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
میچ کے 38ویں منٹ سے میچ کے آخری منٹ تک بیلجیئم نے آسٹریلیا کے گول پر بارہا حملے کیے۔
بیلجیئم کو 60 ویں منٹ میں کامیابی حاصل ہوئی اور یوں آسٹریلیا اور بیلجیئم کا میچ چار چار گول سے برابر رہا۔
یا درہے کہ آسٹریلیا کو انگلینڈ نے اتوار کو ایک تین سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب بیلجیئم نے پاکستان کو پہلے میچ میں دو ایک سے ہرایا تھا۔



