دبئی ٹیسٹ: پاکستان 122 رنز کے خسارے میں

،تصویر کا ذریعہGetty
دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے لیے مزید 122 کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔
تیسرے دن کھیل کے اختتام پر سرفراز احمد اور یاسر شاہ کریز پر موجود تھے۔
<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89437" platform="highweb"/></link>
پاکستان کی اننگز کی خاص بات اظہر علی اور یونس خان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ تھی۔
اظہر علی نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 جبکہ یونس خان نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔
دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 113 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سوڈھی نے دو، نیشم، ٹِم ساؤتھی مارک کریگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے دن 403 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنر ٹام لیتھم کی سنچری تھی جنھوں نے 137 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔



