’جیت تو گئے لیکن عالمی چیمیپئن کی طرح نہیں کھیلے‘

جرمنی کی جانب سے تھامس مولر نے دو گول کیے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنجرمنی کی جانب سے تھامس مولر نے دو گول کیے

یورپی فٹبال چیمپیئن شپ کے کوالیفائنگ میچ میں جبرالٹر کے خلاف فتح کے باوجود جرمن کوچ یوآخیم لوو نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم عالمی چیمیپئن کی طرح نہیں کھیلی۔

نیورمبرگ میں کھیلے جانے والے ميچ میں جرمنی نے جبرالٹر کو صفر کے مقابلے چار گول سے ہرا دیا تاہم ان کے مینیجر اس نتیجے سے خوش نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا: ’میں اس نتیجے سے بالکل مطمئن نہیں ہوں۔ ٹیم نے ہماری منشا کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کی۔ ہمیں عالمی چیمپیئن کی طرح کھیلنا چاہیے تھا اور چار گول بہت کم ہیں۔‘

دوسری جانب جبرالٹر کے کوچ ایلن بولا نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ جبرالٹر کو یوایفا یورپیئن چیمپیئن شپ میں شامل ہونے والی سب سے نئی ٹیم ہے۔

ایلن بولا نے کہا: ’یہ بہت اچھا نتیجہ ہے۔ ہم اسی طرح کے نتیجے کی امید کرتے تھے۔ ٹیم سے ہم اس زیادہ کی امید نہیں کر سکتے تھے۔‘

جرمنی کے مداحوں کو زیادہ گول کی توقع تھی جیسا کہ اس تصویر سے ظاہر ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنجرمنی کے مداحوں کو زیادہ گول کی توقع تھی جیسا کہ اس تصویر سے ظاہر ہے

نیورمبرگ میں کھیلے جانے والے ميچ میں جرمنی کی جانب سے ٹامس مولر نے دو گول کیے جبکہ ماریو گوٹزے نے ایک اور جبرالٹر کے یوگن سینٹوز نے خود سے ہی ایک گول کر لیا۔

جرمنی اس جیت کے ساتھ سکالینڈ اور آئیر لینڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ پولینڈ نے جارجیا کے خلاف چار صرف کی جیت سے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

اس سے قبل جرمنی ایک میچ ہا گیا تھا اور ایک ميچ اس نے برابری پر ختم کیا تھا جبکہ جبرالٹر اپنے چاروں میچ ہار چکا ہے اور اس کے خلاف کل 21 گول کیے گئے ہیں اور وہ کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔