کولمبو: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرا دیا

،تصویر کا ذریعہGetty
کولمبو میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 75 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
سری لنکا کی پوری ٹیم 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 40.3 اوورز میں 229 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89366" platform="highweb"/></link>
سری لنکا کی جانب سے کمار سنگا کارا نے نو چوکوں کی مدد سے 88 جبکہ دلشان نے پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے تین، مورنی مورکل اور ڈیل سٹین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ہاشم آملہ اور اے بی ڈویلیئر کی شاندار بلے بازی تھی۔
دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 151 رنز بنائے۔
ہاشم آملہ نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 جبکہ اے بی ڈویلیئر نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے مینڈس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بدھ نو جولائی کو پالیکیلے میں کھیلا جائے گا۔



