جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

ڈومنی نے ستاسی رن بنائے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنڈومنی نے ستاسی رن بنائے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دو رنز سے ہرا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 171 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم 168 پر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں صرف سات رنز درکار تھے لیکن فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو مطلوبہ رنز حاصل نہیں کرنے دیئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک سو ستر رن بنائے۔

نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوور میں ایک سو ستر رن بنائے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88762" platform="highweb"/></link>

ماہرین کے مطابق چٹاگانگ میں ہونے والے میچ کی اس پیچ پر کھیلنا آسان نہیں تھا۔ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کھلاڑی ہاشمی آملہ بھی کھل کر نہ کھیل سکے۔

اس چیز کی عکاسی اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ ابتدائی پانچ اوور میں صرف تین چوکے لگ سکے۔

ہاشم آملہ اس میچ میں بہت غیر معمولی انداز میں آؤٹ ہوئے۔ ہاشم آملہ نے باؤلر کی طرف ایک جاندار شاٹ کھیلی لیکن وہ دوسرے سرے پر کھڑے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈومنی کے بلے پر گیند لگ کر ہوا میں سیدھی اوپر چلی گئی جسے باؤلر نے آسانی سے پکڑ لیا۔

ہاشم آملہ نے چالیس گیندوں پر اکتالیس رن بنائے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ڈومنی کی اننگز انتہائی اہم رہی انھوں نے ستاون گیندوں پر چھیاسی رن بنائے۔ اس شاندار اننگز میں دس چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

ان کی اننگز میں بعض شاٹس تو روایتی تھیں لیکن کئی شاٹس ایسی بھی تھیں جو کرکٹ کی کتاب میں ابھی لکھی جا رہی ہیں۔