،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے خلاف گروپ 2 کے میچ میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور آسٹریلوی ٹیم میں واپس آنے والے ڈگ بولنجر نے اپنی ٹیم کو دوسرے ہی اوور میں کامیابی دلوائی۔
،تصویر کا کیپشنکپتان محمد حفیظ پانچویں اوور میں شین واٹسن کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
،تصویر کا کیپشنکامران اکمل نے تاہم ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 31 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو 191 کے بڑے سکور تک پہنچانے کا سہرا عمر اکمل کے سر رہا جنھوں نے 53 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشنان دونوں بھائیوں نے تیسری وکٹ کے لیے سکور میں 96 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔
،تصویر کا کیپشناس میچ میں آسٹریلوی فیلڈنگ معیاری نہ رہی اور نہ صرف دو کیچ چھوٹے بلکہ کئی مس فیلڈنگز بھی ہوئیں۔
،تصویر کا کیپشنجوابی اننگز میں ابتدائی نقصان کے باوجود آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے صرف 32 گیندوں پر چھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔
،تصویر کا کیپشنمیکسویل کا ساتھ ایرن فنچ نے دیا جنھوں نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے اور نصف سنچری بنائی۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی طرح پاکستانی فیلڈنگ بھی ناقص رہی اور اہم مواقع پر دو کیچ چھوٹے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی بولروں نے میچ پر آخری حصے میں گرفت مضبوط کی اور وکٹیں لے کر آسٹریلوی پیش قدمی روک دی۔
،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی کے ہاتھوں گلین میکسویل کی وکٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنعمر گل نے بھی اختتامی اوورز میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور فتح میں اہم کردار ادا کیا۔