برازیل میں فٹبال کے علاوہ بھی ایک مقابلہ

یوروگوے کے کھلاڑی سواریز نے اس سے قبل بھی دانت کاٹا تھا لیکن اس بار اٹلی کے کھلاڑی چلینی ان کی زد میں تھے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیوروگوے کے کھلاڑی سواریز نے اس سے قبل بھی دانت کاٹا تھا لیکن اس بار اٹلی کے کھلاڑی چلینی ان کی زد میں تھے

ایسا ایک بار پھر ہوا۔ یوروگوے کے سٹار کھلاڑی لوئس سواریس نے پھر ایک کھلاڑی کو دانتوں سے کاٹ لیا۔

اس میچ میں اٹلی کی شکست ہوئی۔ دانت سے کاٹنے کے اس واقعے پر انگلینڈ اور اٹلی میں غم و غصہ تھا جہاں سواریس کلب فٹبال کھیلتے ہیں لیکن زیادہ تر جنوبی امریکی ممالک میں لوگوں نے اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔

میدان پر ہونے والے اس واقعے کے تھوڑی دیر بعد ٹوئٹر پر ’مائیک ٹاسن‘ ٹرینڈ کر رہے تھے۔ لیکن بحث صرف معروف امریکی باکسر تک محدود نہیں تھی جو اپنے مخالفین کو دانت کاٹنے کے لیے مشہور ہوئے تھے۔

سواریس کے دانت کاٹنے کے عمل کا بعض دوسرے دانت کاٹنے والے جانوروں سے موازنہ بھی کیا گیا تھا۔ سوشل نیٹ ورک پر انھیں بعض لوگوں نے ’ڈریکولا‘ اور ’گاڈزیلا‘ بھی کہا تھا۔ ٹویٹر پر جاری کی جانے والی چند تصویروں میں ان کو ’جاز‘ کی شارک کے طور پر دکھایا گیا۔ اور بعض لطائف میں انھیں ’کنگ کانگ‘ کہا گیا۔

شہزادہ ہیری کی کشتی رانی

شہزادہ ہیری انگلینڈ کا میچ دیکھنے کے لیے میدان پر موجود تھے جہاں چند لڑکیاں شادی کا پیغام دے رہی تھیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنشہزادہ ہیری انگلینڈ کا میچ دیکھنے کے لیے میدان پر موجود تھے جہاں چند لڑکیاں شادی کا پیغام دے رہی تھیں

برطانیہ کے شہزادے پرنس ہیری بھی کیمرون اور برازیل کے درمیان ہونے والے میچ میں نظر آئے۔ انھوں نے ایک صحافی کو بتایا کہ میچ کے بارے میں ان کی پیشن گوئی ایک کے مقابلے تین سے برازیل کی جیت کی ہے۔

منگل کو شہزادہ ہیری ساؤ پالو میں انگلینڈ اور کوسٹا ریکا کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی پہنچے۔ یہ میچ 0-0 کی برابری پر ختم ہوا۔

اس سے دو دن پہلے پرنس ہیری کشتی رانی کرتے ہوئے براسیلیا میں مریضوں کی صحت یابی کے مرکز یہ دیکھنے کے لیے پہنچے کہ کس طرح کھیل سے مریضوں کو صحت یاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔

جن مریضوں سے وہ ملے ان میں سے زیادہ تر مفلوج تھے۔ اس عمل میں 29 سالہ ہیری کے کپڑے گیلے بھی ہو گئے۔ انھوں نے ایک ٹرینر اور ایک مریض کے ساتھ براسيليا کی پرانوا جھیل میں تین افراد والی کشتی میں کشتی رانی کی۔

مقابلۂ حسن

برازیل کے معروف کھلاڑی نیمار کی گرل فرینڈ اس مقابلے میں نہیں ہیں

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبرازیل کے معروف کھلاڑی نیمار کی گرل فرینڈ اس مقابلے میں نہیں ہیں

برازیل میں جن کی لوگوں کی دلچسپی کھیل میں نہیں ہے ان کے لیے میدان سے باہر بھی بہت کچھ ہے۔

کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز اور بیگمات میں حسن کا ایک مقابلہ جاری ہے جس میں وہ ایک دوسرے سے زیادہ خوبصورت نظر آنے میں لگی ہیں۔

بہرحال اس کے لیے کوئی ٹرافی نہیں ہے۔

انگلینڈ، اٹلی اور سپین کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے کے نتیجے میں مقابلہ مختصر ہوتا جا رہا ہے۔

اب اہم مقابلہ فرانسیسی ڈیفنڈر بکاری سگنا کی اہلیہ لڈوائن کیڈری اور ماریو گوٹزے کی ماڈل گرل فرینڈ این کیتھرن برومل کے درمیان ہے۔

اس مقابلے میں یولانتھے شنائڈر کباو بھی ہیں۔ وہ سپینی ڈچ اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ ہیں اور وہ نیدرلینڈز کے مڈ فیلڈر ویزلی شنائڈر کی بیگم ہیں۔

این کیتھرن بلاگر، ماڈل اور گلوکارہ ہیں۔ جوں ٹیمیں برازیل سے رخصت ہو رہی ہیں یہ مقابلہ مختصر ہوتا جا رہا ہے۔